ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جازان:سعودی فوج کی یمنی باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری

جازان:سعودی فوج کی یمنی باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری

Sat, 02 Jul 2016 17:20:08  SO Admin   S.O. News Service

ریاض،2جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی مشترکہ فوج کے توپخانے نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب جنوبی سعودی عرب کے علاقے جازان پر گولا باری کی. یہ اقدام سعودی عرب کے سرحدی علاقوں پر یمنی انقلابیوں کے بلا اشتعال گولا باری کے جواب میں کیا گیا۔سعودی فوج نے ان حوثی ٹھکانوں پر کامیابی سے حملے کئے جو انہوں نے سعودی سرحد کے قریب گولا باری کے لیے قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔ادھر سیاسی محاذ پر کویت میں یمنی حکومت اور انقلابیوں کے درمیان 15 جولائی تک معطل مشاوراتی عمل کے بارے یمنی حکومت کے وفد نے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ وہ مذاکرات کے لئے طے شدہ عمومی ضابطہ کار اور فریم ورک پر کاربند ہے۔یمنی حکومت کے ترجمان راجح بادی کا کہنا ہے کہ بحران اپنی آخری حد تک پہنچ چکا ہے۔یمنی معاشرے کے لئے صرف دو آپشن باقی ہیں کوئی تیسرا راستہ نہیں ہے. پہلا راستہ مستقل امن کا قیام ہے تا کہ باغی ملیشیاؤں کو مستقل عمل قبول کرنے پر مجبور کیا جا سکے، جبکہ دوسرا راستہ کسی بھی طریقے بشمول طاقت کے زور پر حکومتی رٹ کی بحالی ہے۔


Share: